ہمارے بارے میں!

مقرر ڈاٹ ان پر آپ کا استقبال ہے، muqarrir.in ایک ذاتی بلاگ ہے جو کہ طلباء مدارس و مکاتب کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے-
ہمارے مضامین اور ہمارے مقاصد:
1. تقریریں:
چھوٹے بڑے تمام طلباء حضرات کیلئے اس ویب سائٹ پر تقریریں نشر کی جاتی ہیں، مختلف عناوین پر مختلف تقریریں سلیس اور آسان زبان میں تیار کی جاتی ہیں تاکہ طلباء کرام کسی بھی دینی پروگرام یا اجلاس میں اسے یاد کرکے بیان کرسکیں، ساتھ ہی حالات حاضرہ کے پیش نظر جمعہ کا خطبہ بھی تیار کیا جاتا ہے تاکہ امام و خطیب حضرات بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں،
2. شاعری: زبان وہ ادب اور شاعری سے کسے دلچسپی نہیں، باالخصوص حمد و نعت و نظم چیدہ چیدہ مختلف مواقع پر پرھی جانیوالی نظمیں اور غزلیں اس بلاگ کا حصہ ہیں، جیسے علامہ اقبال کی شاعری، احمد فراز کی شاعری، گلزار کی شاعری، فیض احمد فیض کی شاعری، مرزا غالب کی شاعری، دیگر قدیم و جدید شعرائے کرام کی شاعری شامل ہے،
3. نظامت:
نظامت اور اس کا طریقہ نظامت کے اشعار، نظامت بھی ایک فن ہے جس کو سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، فن نظامت کے تعلق سے تحریریں ٹپس طریقے اور اشعار شائع جاتے ہیں تاکہ بچے سیکھیں، جیسے جلسے کی نظامت، یا کسی دینی پروگرام کی نظامت، بچوں کے ہفتہ واری انجمن کی نظامت (وغیرہ) تلاوت قرآن پاک کے لئے دعوت کا طریقہ، حمد باری تعالٰی کیلے دعوت دینے کا طریقہ، نعت پاک کیلئے شعراء کو مدعو کرنے کا طریقہ، تقریر کیلئے مقرر و خطیب کو مائک پر بلانے کا طریقہ، اسی طرح صدارتی خطبہ کیلئے صدر کو مدعو کرنے کا طریقہ، (وغیرہ،)
4. کتابیں:
کتابیں کس قدر مفید ہیں اس سے شغف رکھنے والے بہتر جانتے ہیں، جس طالب علم کو مطالعے کا شوق ہو وہ کتابوں کو کھنگالتا رہتا ہے، انٹرنیٹ پر بہت سی کتابیں دستیاب ہیں الحمد للہ مگر ان کتابوں تک رسائی کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، ہماری یہ کوشش ہے ان تمام مختلف کتب دینیہ اور ادبیہ کو یکجا جمع کیا جائے تاکہ ہر فرد بالخصوص طلباء اکرام سے اس سے بخوبی استفادہ کر سکیں، کتابیں سرفہرست قرآن و احادیث اور سیرت نبوی کی کتب شامل ہیں، بعدہ ادبیات کی کتابیں، بالخصوص، تقریر کی کتابیں، نظامت کی کتابیں، شاعری کی کتابیں، حمد و نعت کی کتابیں (وغیرہ)
5. ہمارے مقاصد:
ہمارا مقصد محض طلباء کرام کی آسانی اور عوام و خواص تک مواد پہنچانا، دین کی نشرو اشاعت ہے، ہم اپنے اس مشن میں بڑی شدت کے ساتھ لگے ہوئے ہیں، اور ان شاء اللہ لگے رہیں گے جبتک حیات باقی ہے، آپ سبھی سے مودبانہ التماس ہے کہ اس ویب سائٹ سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور muqarrir.in کے بارے میں دوسروں کو بتائیں تاکہ ہر کوئی اس سے مستفید ہوسکے-(ٹیم muqarrir.in) شکریہ